۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا قمر سبطین

حوزہ/عالیجناب مولانا قمر سبطین صاحب شفیق و مہربان استاد ہونے کے ساتھ ہی بہترین انتظامی امور میں ماہر تھے، تنظیم المکاتب کے مخلص ترین افراد میں شمار ہوتے تھے آپکی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید غازی نقوی صاحب نے خبر دیتے ہوئے کہا،مخلص ترین بے لوث ترین ہمہ وقت خدمتگار تنظیم مولانا قمر سبطین اپنی خدمات کا حصہ ادا کرکے دار مصائب و فنا سے دار لطف و بقا کی طرف روانہ ہوگئے۔مولانا نے خبر دی کہ گھبراہٹ ہونے پر ڈاکٹر جعفر کو دکھانے گئے تھے اور وہیں پر روح پرواز کرگئی۔

مولانا مرزا غازی حسین نے کہا،نہایت افسوس کےساتھ مطلع کیا جا رہا ہے آج دوپہر مولانا قمر سبطین صاحب نے داعی اجل کو لبیک کہا،اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا،یقیناً مولانا مرحوم ادارۂ تنظیم الکاتب میں  طویل عرصہ سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔مگر کیا خبر تھی کہ اتنی جلد ی  موت سے ہمکنارہونگے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرماۓ۔

مولانا کے سانحۂ ارتحال کی خبر دیتے ہوئے مولانا سید حمید الحسن زیدی صاحب نے کہا، انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی استاد محترم عالیجناب مولانا قمر سبطین صاحب کے اچانک سانحۂ ارتحال کی خبر نے بے خود کرکے رکھ دیا،پے در پے حادثات کی صورت میں ساتھیوں شاگردوں اور استادوں کی جدائی سے جو کیفیت ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا، استاد محترم عالیجناب مولانا قمر سبطین صاحب مکتب کے دور کے شفیق ومہربان استاد تھے جنھوں نے بہترین تربیت کرکے اعلیٰ تعلیم کاجذبہ بے دار رکھا اور حوزہ علمیہ قم میں تعلیم کے دوران اور اس کے بعدجب جامعہ میں تدریس کی سعادت نصیب ہوئی تو شعبۂ مکاتب کے انچارج اور جامعہ میں تدریس کےفرائض کی انجام دہی کے دوران  استاد ہونے کے باوجودناچیز کےساتھ ان کا جو محترمانہ برتاؤ تھا وہ ان کی اعلیٰ ظرفی انکساری اور شفقت و مہربانی کی بہترین دلیل ہے موصوف کی دینی تعلیمی خدمات کم و بیش چار دہائیوں پر مشتمل ہیں تعلیم و تدریس کے ساتھ بہترین انتظامی صلاحیتوں کی حامل شخصیت کا اچانک اٹھ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے  انکے سانحۂ ارتحال کی خبر نے معنوی طور پر آج پھر سے یتیمی کا احساس دلایا ہے کریم پروردگار بحق معصومین علیهم السلام اپنے اس مخلص خدمتگذار بندے پر رحمتوں کا سایہ کرے اور جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عنایت فرمائے۔آخر میں انہوں نے کہا،معبود تمام پسماندگان خاص طور پر ان کے خانوادہ شرکاء کار اسٹاف اورشاگردوں منجملہ اس ناچیز کو صبر جمیل عطا فرما۔

سید ماجد رضا نقوی امام جمعہ والجماعت جھال چتوڑا ضلع مظفر نگر یوپی نے کہا،یقینا مولانا قمر سبطین صاحب مرحوم ادارہ تنظیم المکاتب لکھنؤ میں طویل عرصے سے خدمات انجام دے رہے تھے مگر کیا خبر تھی کہ اتنی جلدی موت سے ہم کنار ہونگے اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین یارب العالمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .